• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی پہلے قوم اور پھر اداروں سے معافی مانگیں، احسن اقبال

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اگر سیاست میں دوبارہ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں قوم اور اداروں سے معافی مانگنی چاہئے۔ یہ بدقسمتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کو انتشار، بد مزاجی اور سیاسی عدم استحکام کیساتھ جوڑ دیا ہے۔ ہم نے ریاستی اداروں پر حملہ نہیں کیا نہ ہی فوج کی چھاؤنی کو جا کر آگ لگائی۔ شہزاد اکبر صاحب نے بھی اعتراف کیا کہ مسلم لیگ ن کیخلاف جھوٹے مقدمے بنائے گئے۔ میں ہائیکورٹ سے بری ہوا مگر بانی پی ٹی اور انکے وزراء ٹی وی پر بیٹھ کر ہماری کردار کشی کرتے رہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کیخلاف دائر ہتک عزت کے مقدمہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد حسینہ ثقلین کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔ جس کے بعد جرح کے دوران مراد سعید کے وکیل کا نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ ریفرنس کے حوالہ پر احسن اقبال نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ ریفرنس سے بری کر چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید