• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا کیس سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد(آئی این پی)عدالت عظمی کا فل کورٹ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر 24جون کو سماعت کریگا۔سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے جسکے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے اپیل پر 24جون کو سماعت کریگا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس امین الدین بینچ کا حصہ ہونگے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید