• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے پہلے ہیومن ملک بینک کا منصوبہ روک دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیوناٹالوجی نے علما کرام کے اعتراضات کے بعد ملک کے پہلے ہیومن ملک بینک کا منصوبہ روک دیا ہے۔ ۔ اعلامیے کے مطابق سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیوناٹالوجی اس مسئلے پر دارلعلوم کراچی اور اسلامی نظریاتی کونسل سے مذید رہنمائی حاصل کرے گا،ادارے کی جاری پریس ریلیز کے مطابق سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیوناٹالوجی نے ہیومن ملک بینک کے قیام سے قبل دارلعلوم کراچی سے فتویٰ حاصل کیا تھا جس کے بعد ملک بینک قائم کیا گیا ، یہ فتویٰ اس بات کو یقینی بنانے میں اہم تھا کہ ادارے کی کوششیں اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوں ۔ یہ فتویٰ 25 دسمبر 2023 کو دارلعلوم کراچی سے جاری ہوا تھا۔ اس ملک بینک کو بنانے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے 34 ہفتے یا اس سے کم مدت کے ہوتے ہیں جن کا وزن 2کلو سے کم ہوتا ہے ان میں سے اکثر ماؤں کا دودھ اتنا نہیں ہوتا کہ بچوں کی غذائیت کو پورا کر سکے جبکہ ماں کے دودھ کے علاوہ کوئی اور دودھ دینے سے انہیں پیچیدگیوں ، انفیکشنز اور جلد اموات کے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا ان بچوں کی جانیں بچانے کے لئے ماں کا دودھ فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے ۔
اہم خبریں سے مزید