• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی ، حساس اداروں کی چمن میں کارروائی، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

چمن(صباح نیوز)ایف سی اور حساس اداروں نے چمن میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ بھاری تعداد میں اسلحہ ، میزائل اور گولہ بارود برآمد کر لئے گئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے چمن کے علاقے توبہ اچکزئی میں مشترکہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ، برآمد شدہ اسلحہ میں 2ایل ایم جی ، 86عدد رائونڈز، 36آر پی جی راکٹس کے علاوہ 10عدد میزائل اور 43عدد گرینیڈ اور 36عدد گرینیڈ فیوز شامل ہیں۔ ایف سی ترجمان کے مطابق اسلحہ اور گولہ بارود چمن میں سیکورٹی فورسز اور قومی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا ۔
تازہ ترین