پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار ریاض، اجمل صابر، چوہدری امیر افضل اور تیمور مسعود اکبر کے نظر بندی احکامات جاری کر دیے گئے۔
ڈی سی راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نظربندی احکامات جاری کیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے 15 دن اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا جائے گا، ان رہنماؤں کی نظر بندی کی سفارش محکمۂ پولیس نے کی تھی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمۂ پولیس کی سفارش کی توثیق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے کی۔