ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہے۔
ممبر ایف بی آر عتیق سرور نے پوسٹ بجٹ ٹیکنیکل بریفنگ میں کہا کہ کم مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں کو ٹیکس سے استثنیٰ برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
بجٹ 27-2026ء میں اگلے مالی سال میں معاشی شرح نمو کا ہدف 4 فی صد مقرر کر دیا گیا۔
آئندہ مالی سال جی ڈی پی کا مجموعی ہدف ایک لاکھ 43 ہزار 604 ارب مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی بجٹ 2026-27 کی دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال پرائمری سرپلس ٹو جی ڈی پی کا ہدف 2.0 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
بجٹ 27-2026ء میں غیر رجسٹرڈ افراد سے خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی ) برآمدات کی آمدنی پر عائد صفر اعشاریہ 25 فیصد ایف ٹی آر کی رعایت مزید 3 سال تک جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس سسٹم متعارف کرانے کی تجویز ہے، اس سسٹم میں وہ دکاندار آسکتے ہیں جن کی سالانی فروخت 20 کروڑ روپے سے کم ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق یہ ٹیکس غیر ملکی اثاثوں کو ظاہر کرنے اور قانونی طور پر ڈکلیئر کرنے کی حوصلہ شکنی کا باعث بن رہا تھا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ 32 سے41 لاکھ تک آمدنی پر ٹیکس کی شرح 25 فیصد کرنے کی تجویز شامل ہے، 41 سے56 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 29 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت 3 بجے مقرر کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ممکنہ طور پر 7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال میں این 25 کوئٹہ کے لیے سو ارب روپے جبکہ سکھر حیدرآباد موٹروے کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزارت خزانہ کی طرف سے بجٹ دستاویزات بھجوائی جا رہی ہیں۔
ذیشان مرچنٹ کا کہنا ہے کہ ہر کوئی سسٹم میں آنے سے ڈرتا ہے، کیونکہ سسٹم میں آنے والے کا ہی جوس نکالا جاتا ہے
رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع، توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، بلند افراطِ زر اور قرض لینے کی لاگت میں اضافے نے عالمی ترقی کی رفتار کو متاثر کیا ہے۔
مربن 86 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرِمبادلہ کے ذخائر سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔