• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون سیکٹر فائیو جی مل ایریا میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں مزدور کے قتل کا مقدمہ مدینہ کالونی تھانہ میں درج کرلیا گیا گیا ، مقدمہ مقتول کے والد محمد انور کی مدعیت میں درج کر لیا،مقدمہ الزام نمبر 230/24 ق میں قتل اور لوٹ مار کی دفعات شامل کی گئی ہیں مقدمہ میں مقتول کے والد نے پولیس کو بتایا ہےکہ میں گھر پر موجود تھا کہ چھوٹے بیٹے ثاقب نے فون کر کے بتایا کہ ثاقب اور سرور مل ایریا میں چبوترے پر بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آئے اورموٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ملزم نے بھائی محمد سرور سے موبائل فون چھین لیا اور سر پر گولی مار کر ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا،مقتول محمد سرور دس بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا،گولی چلانے والے ملزم سفید قمیض شلوار جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے نے سیاہ قمیض شلوار پہنے ہوئے تھے،واضح رہےکہ واردات جمعہ کو دوپہر کے وقت ہوئی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید