• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

49 حجاج کی اموات، تیونس کے وزیر مذہبی امور برطرف

تیونس (آئی این پی ) حج کے دوران 49عازمین کی اموات کے بعد تیونس کے وزیر مذہبی امور کو برطرف کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر مذہبی امور ابراہیم الشائبی کو برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیم الشائبی کی ذمہ داریاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس بارے میں کوئی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی ۔ اس سے قبل تیونس کی وزارت خارجہ نے 35تیونسی حجاج کی اموات کی تصدیق کی تھی جبکہ تیونس کے میڈیا کے مطابق اموات کی تعداد 49 ہو گئی ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انتقال کرنے والے زیادہ تر حجاج کرام سیاحتی ویزے پر سعودی عرب گئے تھے اور اپنے اپنے ملکوں کے لیے متعین سعودی حج پروٹوکول کا حصہ نہیں تھے۔
دنیا بھر سے سے مزید