اسلام آباد (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ججز نظری بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انکی عارضی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔ منگل کو ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کی۔ سابق صدر کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا جس ہر پرویز مشرف کی نئی درخواست پر پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے اعتراض کیا، پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سماعت پر ملزم کی جانب سے نئی درخواست دائر کر دی جاتی ہے جبکہ ملزم خود عدالت میں پیش ہی نہیں ہوتا۔ دوران سماعت جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم پیش نہیں ہو رہا اس کی درخواست کونسل کس طرح دائر کر سکتا ہے۔ درخواست کی قانونی حیثیت پر عدالت کی معاونت کی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی۔