بہاولپور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدیداران و کارکنان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پی ٹی ائی جنوبی پنجاب کے صدر و سینیٹر عون عباس بپی کو بھی مقدمے میں نامزد کردیا گیا۔ مقدمے میں 9 نامزد اور 40 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پی ٹی آئی کی ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت نے 21 جون کو 7 دن کےلیے دفعہ 144 نافذ کیا تھا۔