• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 9 گھنٹوں کے دوران 10 لاشیں ملی ہیں، ریسکیو حکام


کراچی میں 9 گھنٹے کے دوران 10 لاشیں مل گئیں، ممکنہ طور پر تمام افراد نشے کے عادی تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشیں نشے کے عادی افراد کی ہیں جو شدید گرمی کے باعث انتقال کرگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں کی لاشیں لیاری، گولیمار، جہانگیر روڈ، لانڈھی گودام چورنگی اور دیگر علاقوں سے ملی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 3 لاشیں لیاری کے لاشاری محلے میں واقع کے ایم سی گراؤنڈ سے ملی ہیں۔

حکام کے مطابق گولیمار، جہانگیر روڈ، لانڈھی گودام چورنگی، ڈیفنس فیز 7، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 اور خمیسو گوٹھ سے بھی لاشیں ملی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید