• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے فوجیوں نے زخمی فلسطینی کو جیپ سے باندھا، اسرائیلی فوج کا اعتراف

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی، جنگ نیوز) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے اہلکاروں نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک چھاپے کے دوران ایک زخمی فلسطینی شخص کو اپنی گاڑی کے سامنے باندھا تھا، صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس طرح اسرائیلی فوجی پیشہ وارانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ یہ واقعہ جنین میں پیش آیا جب ہفتے کے روز اسرائیلی فوجیوں نے ایک زخمی فلسطینیی کو فوجی جیپ کیساتھ باندھ دیا تھا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دنیا بھر سے سے مزید