• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان، علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی ایک بوگی میں آگ لگ گئی، ٹرین کو روک کر متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کرکے روانہ کردیا گیا۔

ٹرین سیالکوٹ سے کراچی جارہی تھی، آگ لگنے کے باعث ٹرین کو روک دیا گیا تھا۔

ریلوے حکام کے مطابق ڈاون ٹریک بحال ہے، روکی گئی تمام ٹرینوں کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل متاثرہ بوگی پر کام جاری رہنے کی وجہ سے کئی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید