• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی: توہین مذہب سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

پنجاب اسمبلی میں توہین مذہب سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں سوات واقعے کی مذمت کی گئی اور قرارداد میں کہا گیا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے۔

حکومتی رکن اعجاز مسیح سمیت دیگر نے توہین مذہب کے واقعات پر قرارداد ایوان میں پیش کی، اس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پے درپے توہین مذہب جیسے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان اس بات پرمکمل یقین رکھتا ہےکہ حق زندگی سب سےزیادہ قابل احترام حق ہے، آئین پاکستان میں درج ہے اور پاکستان کا ہر شخص آئین کی نظر میں برابر ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان ہجوم کے ہاتھوں جلائے جانے کے حالیہ واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتا ہے، تشویش ہے کہ حال ہی میں ملک کے مختلف علاقوں میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ہولناک اور المناک واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، کسی بھی مہذب اور معاشرےمیں یہ برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

قراداد کے متن میں کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، مذہب کے نام پر واقعات بہت بڑی برائی کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان وفاقی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتا ہے فوری طور پر تمام ضروری اقدامات کریں۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ توہین مذہب کے واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جائے، متعلقہ قوانین کے تحت تفتیش اور مقدمہ چلایا جائے اور عدالتیں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید