• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد تقریبات کے بعد رابیکا خان اور حسین ترین کی منگنی ہو گئی

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ 

معروف ٹک ٹاکر و کانٹینٹ کرئیٹر رابیکا خان نے اپنے قریبی دوست، کانٹینٹ کرئیٹر حسین ترین سے منگنی کر لی ہے۔

اس خوبصورت جوڑے کی منگنی کی تقریب سے متعدد ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے رابیکا خان اور حسین ترین کی منگنی کے سلسلے میں تقریبات کا سلسلہ جاری تھا جس میں سب سے پہلے ’بات پکی‘ کی رسم ہوئی تھی۔

بعد ازاں اس جوڑے نے دو بار ’قوالی نائٹ‘ کا انعقاد کیا۔

پھر ’ڈانڈیاں‘،  ’ڈھولکی‘ اور ’مہندی‘ کی تقریب منعقد ہوئی تھی، آخر کار گزشتہ شب اس جوڑے نے باقاعدہ طور پر منگنی کر لی ہے۔


رابیکا خان نے اپنی منگنی کے موقع پر سرمئی رنگ کا خوبصورت بھاری بھرکم جوڑا جبکہ اُن کے ہمسفر حسین ترین نے سیفد رنگ زیب تن کیا ہوا تھا۔

رابیکا خان اور حسین ترین نے ایک دوسرے کو کراچی میں سمندر کنارے انگوٹھیاں پہنائیں۔


رابیکا اور حسین کی منگنی کی تقریب میں کئی نامور فنکاروں نے شرکت کی جس میں اداکارہ ایمن خان اور منال خان کی والدہ، بھائی اور بھابی ودیگر معروف شوبز ستارے شامل تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید