• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان نے رینا دتہ اور کرن راؤ سے طلاق پر لب کشائی کردی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی دونوں سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ سے اپنی طلاق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوشی خوشی یہ چیز نہیں کر رہے۔

انکا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ انھیں اپنے ان ذاتی تعلقات کے حوالے سے اپنے ناظرین کے ساتھ سچ بولنا چاہیے۔

واضح رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی آئندہ آنیوالی فلم ستارے زمین پر کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس دوران انھوں نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے اپنی سابقہ بیویوں سے اپنے تعلقات اور طلاق کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔ 

انکا کہنا تھا کہ دونوں مرتبہ انکے تعلقات ختم ہوئے لیکن وہ کبھی بھی یہ ظاہر نہیں کرینگے سب کچھ ٹھیک تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں شادی ایک بہت اہم چیز ہوتی ہے اور جب آپکی شادی ٹوٹتی اور طلاق ہوتی ہے تو وہ لوگوں کو پسند نہیں آتی۔ 

عامر خان نے مزید کہا کہ یہ بات میں بھی جانتا ہوں اور مانتا ہوں کہ شادی کو ہلکا نہیں لے سکتے۔ اسی لیے مجھے اس چیز کو سچائی کے ساتھ رکھنا چاہیے۔ میری رینا یا کرن کے ساتھ جو شادی تھی، ہم اب شادی شدہ اکٹھے نہیں رہ سکتے، یہ ہم سب کے لیے نقصاندہ ہوتا اور ہمارے پورے خاندان کے لیے بھی باعث پریشانی ہوتا۔

انکا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ہم خوشی خوشی نہیں کرتے، لیکن کچھ حالات ایسے ہوجاتے ہیں کہ جو ہمیں اس اقدام کی جانب لے جاتے ہیں، میری سوچ یہ ہے کہ یا تو میں دنیا سے جھوٹ بول سکتا ہوں اور یہ ظاہر کرسکتا ہوں کہ کرن اور میں اکٹھے بہت خوش ہیں اور اسطرح زندگی بھر شادی شدہ زندگی گزار سکتے ہیں، لیکن یہ جھوٹ ہوتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید