• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کے فراڈ کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے: نادیہ حسین

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ سب کو خبروں سے یہ پتہ چل گیا ہوگا کہ عدالت نے میری ضمانت کی توثیق کر دی ہے، کیونکہ میرا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر عاطف خان کے فراڈ کیس سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شہ سرخیوں سے دور رکھیں۔

انہوں نے قبل از گرفتاری ضمانت لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے ایف آئی اے پر بھروسہ نہیں تھا۔


ان کا کہنا تھا کہ مجھے شبہ تھا کہ ایف آئی اے مجھے کسی بھی وجہ گرفتار کرنے کی کوشش کرے یا مجھے تنگ کرنے کی کوشش کرے یا میرے شوہر کو یہ کہہ کر تکلیف پہنچانے کی کوشش کریں کہ ہم نے آپ کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے، اس وجہ سے میں نے عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت لی تھی۔

تاہم مجھے اس کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ ایف آئی اے نے خود عدالت میں تسلیم کیا کہ ان کا مجھے گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور نہ ہی ان کا نام کسی جرم میں شامل ہے۔

اداکارہ نے صحافیوں، یوٹیوبرز اور ٹی وی چینلز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ اب میں آپ سب کی توجہ اس جانب مبذول کروانا چاہتی ہوں کہ اس کیس میں جس میں میرے شوہر کو نامزد کیا گیا ہے اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ بات صرف یہ ہے کہ میں عاطف خان کی بیوی ہوں۔

نادیہ حسین نے یہ بھی کہا کہ میرے شوہر پر ایک الزام لگایا گیا ہے، میں ایک مشہور شخصیت ہوں اس لیے میرا نام لے کر اس کیس کو بڑھاوا دیا جارہا ہے، میرا میرے شوہر کے کام یا اس کے آفس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ عدالت بھی یہ سمجھتی ہے اس لیے اب اس طرح کی خبروں سے گریز کیا جائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید