• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو عالمی تحریک یو کے کا اجلاس، شعرا نے اپنا کلام پیش کیا

وٹفورڈ( نمائندہ جنگ) اردو عالمی تحریک یو کے،کا شاندار ماہانہ اجلاس، چرچ روڈ کمیونٹی سنٹر لندن میں زیر صدارت قمر مرتضٰی قریشی صدر و منتظم اعلی منعقد ہوا۔ نظامت کے فرائض حسب معمول پروفیسر شاہد اقبال نے ادا کئے۔ مہمانان خصوصی و اعزازی کی حیثیت سے قاضی عبدالرؤف ،ڈاکٹر کامران رعد ،کامران زبیر کامی اور فرحانہ غزالی نے محفل کو رونق بخشی۔کشمیری رہنما ایڈووکیٹ سید یوسف نسیم اور کونسل فار ہیومن رائٹس کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے صحت کی اچانک خرابی کی وجہ سے معذرت اور منتظمین اور ممبران اردو تحریک عالمی کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے نسرین خان نے کیا۔حمد باری تعا لیٰ بزرگ شاعر محمود علی نے پیش کیا،نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ و سلم ،محمد شبیر خان، محمد اسلم چغتائی، قیصر محمود،اور یوسف شیخ نے پیش کی۔ نسرین خان نے اپنے مختصر خطاب میں شعرا سے کہا کہ جن کے کلام میں ایسے الفاظ شامل ہوں جو عام آدمی کی سمجھ سے بالا تر ہوں انہیں چا ہئے کہ وہ سامعین کو اپنے کلام کا مقصد بھی بیان کر یں ۔ انہوں نےکہا کہ قرآن کو سمجھ کر اس پر خود اور پھر دوسروں کو عمل کرنے کی دعوت دینی چاہیے۔ مہمان خصوصی قاضیعبدالرؤف جنہوںنے ابھی تک 15 کتابیں تصنیف کی ہیں نے کہا کہ انہوں نے اپنی کتابوں میں فلسطین، ترکی،مصر شام،عراق اور پاکستان کا دورہ کرکے ان ممالک کےبارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی ہیں۔ مشاعرے کا آغاز پروفیسر شاہد اقبال نے اپنے کلام سے کیا۔ انہوں نے کشمیر پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نےکہا کہ دنیا کے مہذب انسانو ں کشمیر توجہ چاہتا ہےکشمیر کے درد کو پہچانو کشمیر توجہ چاہتا ہے۔ جن شعرا نے اپنے کلام پیش کئے ان میں، بیرسٹر حاجی قربان ،حسین، محمد ارشاد خان،محمد الیاس اعوان ممبر اولڈ راویان گورنمنٹ کالج لاہور،اسلم رشید اسلم، محمد جہانگیر، آفتاب احمد، کامران زبیر کامی، محمود علی، اقبال گل،مہمان اعزازی ڈاکٹر کامران رعد، مہمان اعزازی فرحانہ غزالی اور صدر و منتظم اعلیٰ قمر مرتضٰی قریشی شامل ہیں۔ عصر کی نماز کے وقفہ کے بعد مہمانوں نے چائے کباب اور حلوہ پوری سے سے لطف اٹھایا، مشاعرے کی دوسری نشست میں قمر مرتضٰی قریشی نے اردو زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالی، مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور عمر رسیدہ ،بیماروں کے لئے اور بینائی سے محروم ایک شاعر کے لئے صحت یابی اور حفاظت کے لیے دعا کی۔ محمد جہانگیر اور کامران زبیر کامی نے تصاویر اور ویڈیو بنانے کا کام بخوبی انجام دیا۔ قمر مرتضٰی قریشی کے فرزند مصطفی قریشی اور فرحانہ غزالی نے چائے اور کھانے کا اہتمام کیا۔
یورپ سے سے مزید