• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشلسٹ رہنما ڈاکٹر فرزانہ باری آج مانچسٹر میں خطاب کریں گی

لیڈز(پ ر)سوشلسٹ راہنما ڈاکٹر فرزانہ باری ہفتہ 29جون کو مانچسٹر میں خطاب کریں گی۔ وہ یورپ کے دورے کے اختتام پر کل برطانیہ پہنچیں گیں۔ عوامی ورکرز پارٹی برطانیہ کے رہنما پرویز فتح کے مطابق عوامی ورکرز پارٹی نارتھ برطانیہ نے ان کے اعزاز میں اجلاس کا اہتمام کیا ہے۔ ڈاکٹر فرزانہ باری پاکستان کی نامور ترقی پسند ادیب، انسانی حقوق اور قوم آزادی کی تحریکوں کی علمبردار، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی استاد اور عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کی مرکزی سیکرٹری خوا تین ہیں۔ وہ 5 جولائی کو نامور ترقی پسند راہنما مختار باچا اور مزدور راہنما کرامت علی کے تعزیتی ر یفرننس میں بھی مہمان ہوں گی اورلندن میں ترقی پسند سیاسی کارکنوں کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ تقریب میں اظہارِ خیال کرنے والوں میں عوامی ورکرز پارٹی ناتھ برطانیہ کے صدر محبوب الہی بٹ، جنرل سیکرٹری، لالہ محمد یونس، ڈپٹی سیکرٹری محمد ضمیر بٹ، پریس کلب آف پاکستان برطانیہ کے صدر چوہدری پرویز مسیح، نامور سوشلسٹ راہنما ذاکر حسین ایڈووکیٹ، پرویز فتح اور دیگر شامل ہو ں گے ۔
یورپ سے سے مزید