• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹوکیو (اے ایف پی) جاپان کی وزارت صحت نے گزشتہ روز ملک کی شرح پیدائش کو تشویشناک قرار دیا کیونکہ یہ مسلسل آٹھویں سال ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،اگرچہ حکومت والدین کی مدد کو بہتر بنانے کے لیے پیشرفت کر رہی ہے۔پارلیمنٹ نے والدین کو مزید مالی مدد فراہم کرنے، بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات تک بہتر رسائی اور والدین کی چھٹی کے فوائد میں توسیع کے قوانین میں ترمیم کی منظوری دی۔یہ شرح پیدائش کو بڑھانے کے لیے حکومت کی نئی کوشش ہے، ایک ایسا مسئلہ جسے وزیر اعظم فیومو کشیدا نے جاپانی معاشرے کے لیے ایک فوری خطرے کے طور پر اجاگر کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید