• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ اور وینزویلا کے درمیان کان کنی کے شعبوں میں سمجھوتے

کراکس (نیوز ڈیسک) وینزویلا اور ترکیہ کی کمپنیوں کے درمیان پیٹروکیمیا، گیس اور معدنی کان کنی کے شعبوں میں سمجھوتوں پر دستخط کر دیے گئے ۔ دستخط کی تقریب وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کے میرافلوریس پیلس میں منعقد ہوئی ،جس میں وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے بھی شرکت کی ۔ صدر مادورو کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور وینزویلا کے درمیان شراکت داری دو طرفہ منافع کی بنیاد پر استوار ہے۔ ایک نئی دنیا کی تعمیر کے لیے ہم مشترکہ کوششیں اور سمجھوتے کر رہے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتوں کے تحت ملک کے جنوبی صوبے آراگووا میں سونے اور معدنیات کی کان کنی کی جائے گی۔
یورپ سے سے مزید