• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں ٹرام کو حادثہ، ایک شخص ہلاک، 115 زخمی

ماسکو ( نیوز ڈیسک) روس کے شہرکیمیرووو میں 2ٹراموں کے تصادم کے نتیجے میںایک شخص ہلاک اور 115 افراد زخمی ہو گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق زخمیوں میں7 بچے بھی شامل ہیں۔روس وزارت صحت کے مشیر الیکسی کزنیتسوف کے مطابق حادثے میں 7 بچوں سمیت 115افراد زخمی ہو ئے،جب کہ ایک شہری دوران علاج دم توڑ گیا۔ 19 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
یورپ سے سے مزید