• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں بنیادی انسانی حقو ق کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

پیرس (رضا چوہدری ) انسانی بنیادی حقوق کے علم بردارسید خرم رضا کاظمی جو یورپ ا میں نسانی بنیادی حقوقکو آرڈنیٹر ہیں۔انہوں نے سید تصویر حسین کاظمی سرپرست انسانی بنیادی حقوق پاکستان کے ہمراہ سید امجد حسین شاہ ایڈوکیٹ سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کے ذریعے سپریم کورٹ آف پاکستان میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سید خرم شاہ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی بنیادی حقوق د لوانے کےلئے کوشاں ہیں سب پہلے غیر سرکاری ملازمین ، گھریلو ملازمین ، پرائیویٹ صنعتی اداروں ٹرانسپورٹ کمپنیوں جن میں میڈیا بھی شامل ہے کے بنیادی انسانی حقوق کے تعین کےلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں رٹ پٹیشن کے ذریعے استدعا کریں کے کہ حکومت کو کہا جائے کہ وہ اس طبقے کے لوگوں کا بنیادی حقوق ملازمت سے بلا جواز جبری رخصتی ، ریٹائرڈ ہونے کی صورت میں پیشن اور دیگر حقوق کے تحفظ کےلئے ضروری قانون سازی کرکے قواعد ضوابط ترتیب دے۔
یورپ سے سے مزید