• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو میں مسلح افراد کے حملے میں 41 افراد ہلاک

کنشاسا (نیوز ڈیسک) افریقی ملک ڈی آر کانگو کے گاؤں پر عسکریت پسند تنظیم کے حملے میں 43 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 80 سے متجاوز ہو گئی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز شمالی کانگو می ماسالہ، ماپاسانا، ماہینی نامی دیہات پر شدت پسند تنظیموں کے اتحاد الائیڈ ڈیمو کریٹک فورس کے جنگجوؤں نے حملے کیے تھے۔ واضح رہے کہ الائیڈ ڈیموکریٹک اتحاد اس وقت مشرقی کانگو میں سرگرم ہے اور اس نے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے ساتھ بھی اتحاد کر رکھا ہے۔
یورپ سے سے مزید