• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا، بیرسٹر عبدالمجید ترمبو

لندن ( نمائندہ جنگ ) میرے حلقہ انتخاب میں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک مسائل حل نہ ہو جائیں ان خیالات اظہار بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے کیا جو برطانیہ کے عام انتخابات میں بطور ایم پی حصہ لے رہے ہیں۔ لندن فالتھم اور ہوسٹن کے اپنے انتخابی مہم میں انھوں نے ووٹرز کے شکایات پر کہا کہ ہاؤسنگ ایشوز کو فی الفور ایجنڈے کا حصہ بنایاجائےگا تاکہ عوام کے رہائشی مسائل حل ہوں ۔ رہائش اور کھانا انسانی زندگی کی بنیادی ضروریات ہیں ہم برطانیہ کو کشمیر اور فلسطین نہیں بننے دیں گے جہاں عوام سے زندگی کی بنیادی ضروریات چھین لی جاتی ہیں اور زندگیوں کو ختم کر دیا جاتا ہے بنیادی حقوق سلب کر دیئے جاتے ہیں۔ برطانیہ انسانی حقوق ایک ایک مثال ہے جہاں حق دار کو حق ملتا ہے اور قانونی جنگ لڑ کر بھی آپ اپنا حق مانگ سکتے ہیں یہاں عوام کے مسائل پر توجہ دی جاتی ہے میری خواہش ہو گی کہ ہم اپنے علاقے کے عوام کی تمام وہ ضروریات پوری کریں ۔بیرسٹر ترمبو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انھیں کامیاب کریں انھیں ووٹ دیں تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور فلسطین اور کشمیر کے عوام کے حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جائے۔
یورپ سے سے مزید