• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اطلاعات بلوچستان کے بجٹ میں اضافے کاخیرمقدم کرتے ہیں‘ اے پی این ایس

کوئٹہ(پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اے پی این ایس نے وزیراعلیٰ میر سرفرازبگٹی کی جانب سے محکمہ اطلاعات بلوچستان کے اشتہارات کے بجٹ میں 50فیصدسے زائدا ضافے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کی واحداخباری صنعت عرصہ دراز سے شدیدمالی بحران سے دوچارتھی ماضی میں اس صورتحال کی بہتری پرکوئی خاطرخواہ توجہ نہیں دی گئی اے پی این ایس مسلسل اخباری صنعت کے مالی معاملات حکومت کے سامنے رکھتی رہی ہے اورفنڈز میں اضافے کا ہمیشہ سے ایک درینہ مطالبہ رہا ہے بیان میں کہاگیا کہ بجٹ میں اضافے سے صنعت کومزید فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ صوبے میں روزگار کے مواقع بھی میسرآئیں گے وزیراعلیٰ کے پاس وزارت اطلاعات کا قلمدان بھی ہے ان کی قیادت میں اخباری صنعت کی مالی مشکلات کے حل کیلئے جواقدامات اٹھارہے ہیں ان کے یقیناً دوررس نتائج سامنے آئیں گے اے پی این ایس وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی سیکرٹری اطلاعات نشریات‘ ڈی جی تعلقات عامہ اوران کی ٹیم کی جانب سے صنعت کے مسائل کے حل کیلئے کیے گئے اقدامات پر مسرت اور اطمینان کااظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کرتی ہے کہ حکومت اخباری صنعت کے مزید فروغ کیلئے بھی بھرپورکردارداکرے گی۔
کوئٹہ سے مزید