کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے سابق صدر ارباب اقبال ،سابق جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ، محمد ذاکر بنگلزئی،طارق محمود بٹ ایڈووکیٹ ،ضمیر اختر کھوکھر،صابر راجپوت، سلمان درانی، غلام آغا، میر محمد اسماعیل بنگلزئی، ملک جمیل اعوان ، میر حمید بنگلزئی ، رانا محمد ظفر، عامر جاوید ،چاچا اورنگزیب ، ذیشان مشتاق ،حاجی نوید اعوان،عادل داؤد صراف،ملک عالم کاسی،آصف خان حریفال، چوہدری بابر،اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ ،سلیم پانیزئی،عمر آغا،رانا مشتاق،فیاض جدون ،راجہ عقیل،راجہ وقاص،شہیر بگٹی،ارشد ابڑو،عظمت انجم ،ٹکری محی الدین،مشتاق کشمیری، ندیم جان نانک،سلیم سنہوترا، اسد دہوار،خرم جدون ،ملک محمد سعید، سفر خان، بابر مقصود، آغاظہور شاہ، آغا سعید شاہ، محمد زبیر، میر مہر علی نیچاری اور شاہد نذیر نے قائد نوازشریف کے ملکی سیاست میں متحرک وفعال کردار ادا کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے ہر دور حکومت میں پاکستان ترقی کی راہوں کو چھورہا تھا، ملک میں سڑکوں کے جال، ہسپتال، تعلیمی اداروں سمیت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد منصوبوں پر کام تیزی سے جاری تھا۔ ملک سے بجلی لوڈشیڈنگ ختم اور ڈالر 100روپے کا تھا، لیکن افسوس سازشی ٹولے کی سازشوں نے ترقی کرتے پاکستان کو تبدیلی کے نام پر تباہ کردیا۔ آج موجودہ صورتحال کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید ہے کہ قائد نوازشریف پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے مسائل کے حل اوربلوچستان میں پارٹی فعالیت کیلئے کردارادا کرینگے۔