• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی بلوچستان نارتھ کا تعلیمی شعبے میں خدمات کا سلسلہ جاری

کوئٹہ (خ ن)ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے تعلیمی شعبے میں خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی بلوچستان میں ایف سی کے 53 اسکولز و کالجز اور 29 فری اسکولز میں 15000 سے زائد طلباء و طالبات کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے پچھلے چار سالوں کے دوران تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیلئے 539 ملین کی مالی امداد فراہم کی گئی۔ ضرورت مند اور ذہین طلباء کو سالانہ 17 ملین سے زائد کے سکالرشپس، 1000 سے زائد مقامی افراد کو باعزت روزگار اور سالانہ 13 ملین کی لاگت سے E-Learning کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔بلوچستان کے مقامی عمائدین، ایف سی اسکولز میں پڑھنے والے طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے ایف سی کی جانب سے مہیا کی جانے والی تعلیمی خدمات کو سراہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید