• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات کی روشنی میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے ۔ کیسکو ترجمان کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پشین ، لورلائی، سبی، خضدار اور مکران آپریشن سرکلز میں نادہندگان اور نادہندہ سرکاری محکموں سمیت دیگر نجی اداروں کو بجلی بلوں کی ادائیگی سے متعلق نوٹسز بھی ارسال کردئیے گئے ہیں ۔ کیسکوٹیموں نے گزشتہ روز نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے سلسلے میں صوبہ بھرمیں 647نادہندہ صارفین سے بقایا جات کی مدمیں 96لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کرلی ۔علاوہ ازیں بجلی چوروں اور بجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں کیسکو کی کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں کیسکو کے زیرانتظام صوبہ کے تمام علاقوں میں بجلی میٹروں کو شنٹ اورمیٹر ریڈنگ سلو کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں اس دوران 138گھریلو کنکشنز،25 کمرشل کنکشن جبکہ 2صنعتی صارفین کے کنکشنز چیک کرنے کے بعد انکے کنکشنز منقطع جبکہ ڈٹیکشن کی مد میں مجموعی طورپر57ہزار790بجلی یونٹس چارج کیئے گئے جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریبا33لاکھ 28ہزارروپے بنتی ہے جن میں سے 32لاکھ 36ہزار روپے وصول بھی کرلئے گئے ۔
کوئٹہ سے مزید