• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پندرانی اسٹریٹ سبزل روڈمیں صفائی کی صورتحال کا نوٹس لیا جائے ،مکین

کوئٹہ ( پ ر) پندرانی اسٹریٹ سبزل روڈ کوئٹہ میں صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام نہیں عید گزرے کئی روز ہوگئے مگر جگہ جگہ آلائشیں اور نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں پر بہنے کی وجہ سے گلی گندگی کا ڈھیر بن چکی ہے ۔ علاقہ مکینوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کئی عرصہ سے میٹروپولیٹین کی جانب سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیاں بنداورسیوریج کا پانی سڑکوں پر بہنے کی وجہ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ جابجا گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے مکھیوں کی افزائش سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے مکینوں نے وزیر اعلیٰ ودیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید