• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ولی الدین یو آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹرولی الدین نے یو آئی ٹی یورنیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ڈاکٹر ولی الدین اس سے قبل سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے تاہم وہ سر سید یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن میں اختلافات اور انتخابات نہ کرائے جانے کے بحران کے باعث وی سی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ڈاکٹرولی الدین کراچی کی مختلف جامعات میں ڈین، رجسٹرار اور وائس چانسلر کےعہدوں پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ یو آئی ٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یونیورسٹی کے تعارفی اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یو آئی ٹی یونیورسٹی میں ریسرچ اور تحقیق کے شعبوں میں مزید بہتری لائی جائے گی تاکہ اسے دنیا کی بہترین جامعات میں شامل کیا جاسکے۔

ملک بھر سے سے مزید