• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے امیر ترین افراد پر ٹیکس لگانے میں ناکامی نے عالمی ٹیکس کو ضروری بنادیا

پیرس (اے ایف پی)گزشتہ روز شائع ہونے والی شائع ہونے والی جی 20 کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیر ممالک کی جانب سے دنیا کے ارب پتیوں پر ٹیکس لگانے میں ناکامی نے دنیا کے امیر ترین افراد پر عالمی سطح پر کم از کم ٹیکس کی شرح متعارف کروانا ضروری بنا دیا ہے۔جی20 میں دنیا کے امیر ترین افرادپر عالمی ٹیکس کے خیال کی برازیل، فرانس، اسپین اور جنوبی افریقہ نے پہلے ہی حمایت کی ہے،جبکہ امریکہ نے اس کی مخالفت کی ہے۔ماہر معاشیات گیبریل زوکمین کی رپورٹ میں انتہائی اعلیٰ مالیت کےاثاثوں کے حامل افراد کے لیے ایک مربوط کم از کم ٹیکس کے معیار کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس میں یہ دلیل دی گئی ہے کہ بہت بڑے ٹیکس استحقاق سے بہت امیر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ وہ دیگر تمام سماجی زمروں کے مقابلے میں بہت کم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جدید ٹیکس نظام بہت امیر افراد پر مناسب ٹیکس لگانے میں ناکام ہیں، کیونکہ ان پر زیادہ تر دولت کی بجائے آمدنی پر ٹیکس لگایا جاتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید