• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش، بدنام زمانہ جلاد جیل سے رہائی کے بعد گھر میں مردہ پایا گیا

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں بد نام زمانہ جلاد جیل سے رہا ہونے کے ایک سال بعد انتقال کر گیا، اس نے اسی جیل میں ملک کے کچھ بدنام زمانہ سیریل کلرز، جنگی جرائم میں ملوث ملزمان اور بغاوت کے منصوبہ سازوں کے مرتکب حزب اختلاف کے سیاستدانوں کو پھانسی دی تھی ، گزشتہ برس جون میں جیل سے رہا ہونے کے بعد، 70 سالہ شاہجہان بویا نے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب لکھی جس میں ایک جلاد کے طور پر اپنے تجربات بیان کیے، مختصر عرصے کے لیے اس سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی بھی کی اور حالیہ ہفتوں میں مختصر کلپس میں نوعمر لڑکیوں کے ساتھ TikTok پر طوفان برپا کئے ۔ اسے پیر کی صبح دارالحکومت ڈھاکہ سے باہر ایک صنعتی شہر ہمیت پور میں واقع اپنے گھر میں سینے میں درد محسوس ہوا، اور اسے ڈھاکہ کے سہروردی اسپتال لے جایا گیا،مگر پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ جہاں بویا کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیاتاہم ڈاکٹروں نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ ڈھاکہ کے ایک پولیس سٹیشن کے سربراہ، سجیب ڈے نے اے ایف پی کو بتایاکہ ان کی موت کی اصل وجہ معلوم کر لی گئی ہے،" ، "اسے سانس لینے میں دشواری تھی،" بویا کے مالک مکان، ابوالکشم نے اے ایف پی کو بتایاکہ اس نے صرف 15 دن پہلے ہمارا ایک کمرہ کرائے پر لیا تھا۔ وہ اکیلا رہتا تھا۔"

دنیا بھر سے سے مزید