• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں نے بائیڈن اور ٹرمپ کو ایک ہی سکہ کے دو رخ قرار دیدیا

 کراچی (نیوز ڈیسک) فلسطینی شہریوں نے امریکی صدر بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کو ایک ہی سکہ کے دو رخ قرار دے دیا ہے، فلسطینی شہریوں نے دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان بحث میں فلسطین کو موضوع بحث بنانے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ دونوں فریق اسرائیل کو مہلک ہتھیار فراہم کرکے صرف اسرائیل کیلئے اپنی حمایت ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔ فلسطینی شہری حسام یوسف نے برطانوی نیوز ایجنسی سے گفتگو کے دوران کہا کہ ان کا خیال یہی ہے کہ یہ دونوں فلسطینیوں کے مفادات کیلئے کام نہیں کریں گے، ٹرمپ ہو یا بائیڈن، دونوں ہی ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید