• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ میسجز ڈیلیٹ پر یورپی یونین کا خوشبوکی فرم کو ڈیڑھ کروڑ یورو جرمانہ

برسلز (اے ایف پی) یورپی یونین نے گزشتہ روز امریکی بین الاقوامی فلیورز اینڈ فریگرنسز (آئی ایف ایف)کو ایک ملازم کے واٹس ایپ پیغامات کو حذف کرنے کے بعد کارٹیل کی ایک بڑی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے پر ایک کروڑ 59 لاکھ یورو (ایک کروڑ 71لاکھ ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا۔برسلز کے عدم اعتماد کے ریگولیٹرز نے گزشتہ سال آئی ایف ایف سمیت یورپ بھر میں کئی کمپنیوں پر اس شبہ پر چھاپے مارے کہ خوشبو کی فرمیں ملی بھگت سے قیمتیں طے کر رہی ہیں۔یورپی یونین کےیورپی کمیشن کے عدم اعتماد کے ریگولیٹر نے کہا کہ ان معائنہ کے دوران اس نےآئی ایف ایف کے کچھ ملازمین کے فونز کا جائزہ لینے کی کوشش کی۔اس نے کہا کہ جائزہ لینے کے دوران کمیشن کوپتہ چلا کہ ایک سینئر ملازم نے کاروبار سے متعلق معلومات پر مشتمل ایک حریف کے ساتھ تبادلہ کردہ واٹس ایپ پیغامات کو حذف کر دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید