• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی ریاست کو وجود برقرار رکھنے کے حق کا اقرار، جرمن شہریت کی شرط

کراچی(نیوز ڈیسک)اسرائیلی ریاست کو وجود برقرار رکھنے کا حق حاصل ہےکا تحریری اقرارنامہ جرمن شہریت کے حصول کیلئے لازمی قراردے دیا گیا،شہریت سے متعلق مروجہ قانون میں متعارف اور ملکی پارلیمان کی طرف سے منظور کردہ جامع اصلاحات گزشتہ روز سےنافذ العمل ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن شہریت کے خواہشمند افراد کو اب اسرائیل کی حمایت کرنا ہوگی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریت کے نئے قانون کے تحت اب جرمن شہریت کے خواہش مند افراد کو یہ لکھ کر دینا ہوگا کہ اسرائیلی ریاست کو وجود کا حق حاصل ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید