• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے حکومت کی مدت چار سال کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد ( آن لائن ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے حکومت کی مدت چار سال تجویز کرنے کا دوبارہ مطالبہ کردیا ،کہتے ہیں کہ عوام اور سیاستدان 5 سال تک کسی بھی حکومت کو برداشت نہیں کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی حکومتی تجویز خوش آئند ہے مگر بتایا جائے کہ تحریک انصاف میں مذاکرات کس سے کئے جائیں۔

جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے حکومت کی مدت چار سال کرنے کی تجویز پر پھر کمر کس لی انہوں نے کہاکہ نظام چلانا ہے تو حکومت و اسمبلیوں کی مدت چار سال کریں ۔

ملک بھر سے سے مزید