• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

294غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ کا اجراء، 2 افسر گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کاونٹر ٹیرارزم ونگ کراچی مبینہ طور پر 294غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث پاسپورٹ آفس کے افسران کو گرفتارکرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں فرید شاہ اور نصرت علی شامل ہیں،ملزم فرید شاہ پاسپورٹ آفس میں بطور سپریڈنڈنٹ جبکہ ملزم نصرت علی پاسپورٹ آفس کا سابقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے،ملزم فرید شاہ مجموعی طور پر 63غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث ہے جبکہ گرفتار ملزم نصرت علی نے مجموعی طور پر 231 افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کئے۔ملزمان کو کراچی سے گرفتار کیا گیا،ملزمان کے خلاف 2مقدمات درج کئے گئےتھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید