• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارع فیصل، ریسٹورنٹ کے ملازمین کی گاڑی کو حادثہ، ایک ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہراہ فیصل پر ایک ریسٹورنٹ کے ملازمین کی پک اینڈ ڈراپ سروس کی گاڑی کو خوف حادثہ کے نتیجے میں ایک ملازم جا ں بحق جبکہ22 زخمی ہوگئے،حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق گلگت بلستان سے ہے اور یہ نوجوان دن میں مختلف کالجوں اور یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور رات میں ریسٹورنٹ پر ملازمت کرکے اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرتے ہیں ۔ ،تفصیلات کے مطابق بہادر آباد تھانے کی حدود بلوچ پل پربدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تیز رفتار منی بس نمبر PE-3176بے قابو ہوکر بلوچ پل کے دائیں طرف بنی دیوار پر سامنے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا اگلہ حصہ پوری طرف تباہ ہوگیا جبکہ گاڑی میں سوار ایک شخص ہلاک اور 22 افراد زخمی ہوگئے۔
ملک بھر سے سے مزید