کراچی (اسد ابن حسن) ایف ائی اے کراچی زون میں تعینات نئے ڈائریکٹر نعمان صدیقی نے اپنی تعیناتی کے بعد پہلا حکم نامہ جاری کر دیا۔ اپنے ہی دستخط سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق زون میں تعینات تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کو ان کے فرائض انجام دینے کے لیے ڈیوٹیاں مختص کر دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق AML سرکل میں تعینات فقیر طاہر علی ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ساؤتھ کے تمام ایف آئی اے کیسز کی پیروی کریں گے۔ AHTC کے صادق میتھلو ڈسٹرکٹ ایسٹ اور سینٹرل کے کیسز کی پیروی کریں گے۔ ACC کے غضنفر علی بھٹو اسپیشل کورٹ سینٹرل ون اور ٹو کے کیسز دیکھیں گے۔ CBC کے محمد فیصل اسپیشل کورٹس بینک، ایکسائز اور کسٹم کے کراچی اور حیدراباد کے کیسز دیکھیں گے۔ زونل آفس کی نازیہ نزر فیڈرل سروس ٹریبیونل اور وفاقی محتسب کے کیسز دیکھیں گی۔ SBC کے سرمد علی اسپیشل ڈرگ کورٹ، پراپرٹی اور یوٹیلٹی کورٹس کے معاملات دیکھیں گے، موتیا سکندر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے معاملات پر فوکل پرسن ہوں گی اور CCC کے شہزاد جاوید ڈسٹرکٹ ملیر کی تمام کورٹس میں پیروی کریں گے۔