• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروری کے عام انتخابات پاکستانی تاریخ کے شفاف انتخابات تھے، ضیاء عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ فروری کے عام انتخابات پاکستان کی تاریخ کے شفاف انتخابات تھے جس پر امریکی ایوان نمائندگان کی تشویش افسوس ناک ہے،جس سےپاکستان میں جمہوری نظام کے خلاف کسی نئی سازش کی بو آرہی ہے، اس سے احساس ہورہا ہے کہ امریکا ایک بار پھر پاکستان میں جمہوریت کے خلاف کوئی نئی سازش اور پلان تیار کررہا ہے،امریکی ایوان کو پاکستانی معاملات میں مداخلت کے بجائے دنیا کے کئی ملکوں میں حکومتوں اور جمہوری نظام کے خلاف امریکی سازش کے حوالے قرارداد منظور کرنا چاہئے۔

ملک بھر سے سے مزید