ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان انجینئرنگ کونسل ( پی ای سی) نے رابطہ آفس ملتان کو اپ گریڈ کر کے برانچ آفس کا درجہ دےدیا ہے۔ جنوبی پنجاب میں انجینئرز اور کنسٹرکشن کمپنیوں کی رجسٹریشن، رجسٹریشن کارڈز کا اجراء اور رجسٹریشن کی تجدید کا کام کیا جائےگا۔ پی ای سی ملتان آفس کےکوآرڈی نیٹر انجینئر وزیر احمد شیخ کےمطابق ملتان برانچ آفس میں انجینئرز کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ نیا سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔ آفس کی تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی ہے۔