• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدرہ نیازی کا کترینہ کیف سے موازنے پر ردعمل

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

پاکستانی ٹی وی اداکارہ سدرہ نیازی نے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے اپنے موازنے پر ردعمل دے دیا۔

سدرہ نیازی حال ہی میں جیو ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شریک ہوئیں جس کی میزبانی تابش ہاشمی کر رہے تھے۔

پروگرام کے دوران تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ آپ کو اکثر کترینہ کیف سے تشبیہ دی جاتی ہے، کیا کبھی اس موازنے پر کترینہ کیف کو اعتراض ہوا؟ اس پر سدرہ نیازی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ آپ کا بھی موازنہ کپل شرما سے کیا جاتا ہے، کیا انہیں اس پر اعتراض ہوا؟

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھ میں اور کترینہ کیف کے درمیان واضح فرق موجود ہے، تاہم مجھے معلوم ہے کہ لوگ میرا موازنہ کترینہ کیف کے علاوہ بھارتی اداکارہ یامی گوتھم سے بھی کرتے ہیں۔

 ان کے مطابق میں نے یامی گوتم کا کام زیادہ نہیں دیکھا، مگر میرے خیال میں دونوں کی شکل و صورت میں خاصا فرق ہے اور یہ صرف لوگوں کی رائے ہے۔

اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سدرہ نیازی نے اپنے شوہر کے بارے میں بھی بات کی۔

 ان کا کہنا ہے کہ میرے شوہر لاہور کے کھانوں کے بہت شوقین ہیں، میرے شوہر ایک پراسرار شخصیت ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کا نام میڈیا پر ظاہر کیا جائے، انہوں نے خاص طور پر ہدایت کی ہے کہ ٹی وی پروگرامز میں ان کا نام نہ لیا جائے۔

میزبان تابش ہاشمی نے بھی بتایا کہ پروگرام سے قبل مجھے متعدد فون کالز موصول ہوئیں جس میں تاکید کی گئی کہ سدرہ نیازی کے شوہر کا نام نشر نہ کیا جائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید