• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاب ریاض نے الزامات لگانے والے صحافی کو لیگل نوٹس بھیج دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان ٹیم کے سینئر منیجر وہاب ریاض نے الزامات لگانے والے صحافی کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

وہاب ریاض نے نوٹس صحافی کے وی لاگ میں لگائے جانے والے الزامات پر بھیجا۔

لیگل نوٹس میں وہاب ریاض نے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔

وہاب ریاض کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الزامات لگانے پر 14 دن کے اندر معافی مانگیں، معافی نہ مانگی جانے کی صورت میں قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

نوٹس کے متن کے مطابق الزامات سے وہاب ریاض کی عزت کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی۔ 

اس سے پہلے بابر اعظم نے بھی ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید