• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی 2 ارب 57 کروڑ اور گلشن ٹاؤن ایک ارب 70 کروڑ کے بجٹ پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مالی سال 2024-2025 کے لئےلانڈھی ٹاون کا 2ارب 57 کروڑ 91لاکھ اور گلشن اقبال ٹاؤن کا ایک ارب 70 کروڑ 20 لاکھ روپے کے بجٹ پیش کر دئے گئے دونوں ٹاون میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا گیاچئرمین لانڈھی ٹاون عبدالجمیل خان نے بجٹ بریفنگ کے موقع پر کہا کہ لانڈھی ٹاؤن کے ملازمین کےواجبات کے لیے خصوصی فنڈ کا اجرا کیا جائےواٹر بورڈ کو پاپند کیا جائے کہ وہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے او زیڈ ٹی شئیر میں ہر ماہ ایسی کٹوتی نہ کی جائے انہوں نے بتایا آئندہ سال آمدنی کا تخمینہ 2ارب 57 کروڑ 91 لاکھ 21ہزار 5سو 42روپے ہے جس میں مختلف حکومتی ذرائع سے آمدنی 2ارب41کروڑ 21 لاکھ21ہزار 5سو 42روپے ہے جبکہ اپنے ذرائع سے 16کروڑ 70لاکھ کی امدن متوقع ہےہے۔ اخراجات کی مد میں تنخواہیں ایک ارب 88کروڑ 88لاکھ 52ہزار19روپے، ہنگامی اخراجات 16کروڑ 42 لاکھ 59ہزار750روپے ترقیاتی اخراجات میں 45 کروڑ74لاکھ20ہزار روپے. رقم رکھی گئی ہےیوں بجٹ میں مجموعی اخراجات 2ارب 70کروڑ 37لاکھ 32ہزار769روپے ہیں 12کروڑ 46 لاکھ 11ہزار 227روپے کی بچت ہو گی دریں اثناچئیرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی زیر صدراتگلشن اقبال ٹاؤن کا ایک ارب 70 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بجٹ منظور کرلیا گیاترقیاتی مصارف کیلئے 37کروڑ 65لاکھ روپے جبکہ ہنگامی حالات اور دیکھ بھال کیلئے 22 کروڑ 8لاکھ روپے اور غیر ترقیاتی مصارف بشمول تنخواہوں کیلئے 57کروڑ 47لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید