• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کی والدہ کا گھوٹکی پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد

گھوٹکی(این این آئی) شہید صحافی نصراللہ گڈانی کی والدہ نے گھوٹکی پولیس کی تفتیش پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا اور کہا کہ پولیس بااثرملزمان کو سہولت فراہم کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہید صحافی نصراللہ گڈانی کی والدہ نے بیان میں کہا کہ گھوٹکی پولیس کی جانب سے تفتیش پراعتماد نہیں ، پولیس بااثرملزمان کو سہولت فراہم کررہی ہے۔شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ گھوٹکی پولیس کی جانب سے کیس کی تفتیش انتہائی سست اندازمیں کی جارہی ہے، شبہ ہے کہ گھوٹکی پولیس کی تفتیش ملزمان کوفائدہ پہنچا ئیگی ۔ نصر اللہ کی والدہ کے مطالبے پر وزیرداخلہ اور آئی جی نے کیس حیدرآباد منتقل کردیا، جس کے بعد وزیر داخلہ اور آئی جی نے کیس کی تفتیش ڈی ایس پی سراج لاشاری کے سپرد کردی ہے۔یاد رہے گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے میرپور ماتھیلو میں صحافی نصراللہ قتل کیس کے ملزمان ایم این اے خالد لوند اور ان کے دو بیٹوں کی ضمانت منظور کر لی تھی اور پولیس کو گرفتارکرنے سے روک دیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید