• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت کے تحت غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے امریکی قونصلیٹ تک مارچ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے بوٹ بیسن تا امریکی قونصلیٹ ”کراچی یونائٹس فار غزہ مارچ“کیا گیا، شدید گرمی کے باوجودمارچ میں شہر کی مختلف جامعات،پروفیشنل تعلیمی اداروں اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کی اور زبردست جو ش وخروش کا مظاہرہ کیا گیا۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حسن بلال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینوں نے امت مسلمہ کا بھرم قائم رکھا ہے، اور مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے جانوں کی نذرانے پیش کیے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، ناظم کراچی آبش صدیقی ودیگر نے خطاب کیا۔ مارچ کے شرکاء نے اہل غزہ وفلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مخصوص فلسطینی رومال و کالے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے اور فلسطین کے جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے جبکہ ماتھے پر پٹی باندھی ہوئی تھی جس پر تحریرتھا لبیک یا اقصی،القدس لنا،مارچ کے شرکاء نے ایک بڑا بینر اٹھایا ہواتھا،جس پر تحریر تھاکہ stop genocide in palestine القدس ہمارا ہے،طلبا نے امریکا و اسرائیل،اقوام متحدہ اور اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک اور عالم اسلام کے حکمرانوں کے خلاف نعرے لگائے ، اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ کے 3 اراکین شوری نے امریکی قونصلیٹ میں طلبا برادری و نوجوانوں کی جانب سے یادداشت جمع کروائی۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی حسن بلال ہاشمی نے مارچ میں شریک ہزاروں طلباو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ پاکستان کی پوری طلبا برادری اور یوتھ کسی دو ریاستی حل کو نہیں مانتی،صرف اور صرف آزاد اور خود مختار فلسطین کی ریاست کو مانتی ہے ہم حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں کہ وہ بتائیں کہ ظالموں کے ساتھ ہیں یا مظلوموں کے ساتھ،بوٹوں کی آشیرباد سے آنے والی حکومت امریکا کے اشاروں پر کام کررہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید