• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضبوط کیس نہیں، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو ریلیف مل سکتا ہے، حسن رضا

کراچی (ٹی و ی رپورٹ) بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی کی اپیلیں مستردہونے پر جیو خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون، حسن رضا پاشانےکہا ہے کہ یہ اتنا مضبوط کیس نہیں ہے اس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو ریلیف مل سکتا ہے، ماہر قانون، حافظ احسان نے کہا کہ سزا معطلی اس وقت کی جاتی ہے جب آپ کے خلاف کوئی سزا ہوئی ہووہ اس کواپیلٹ کورٹ کے اندر جاکر چیلنج کریں۔ماہر قانون، حسن رضا پاشانےکہا کہ اپیل خارج نہیں ہوئی اپیل ابھی تک زیر التوا ہے ۔اپیل کے اندر سیکشن426سی آر پی سی کی درخواست دی جاتی ہے جو کہ خارج ہوئی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے یہ ایک اچھا کیس ہے۔ابھی بھی چیلنج کرنے کا حق ان کے پاس موجود ہے ۔بہتر یہی ہوگا کہ یہ اگر مرکزی درخواست پر بحث کریں۔ یہ اتنا مضبوط کیس نہیں ہے اس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو ریلیف مل سکتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید