• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھینس کالونی، چانڈیو اور سولنگی برادری میں جھگڑا، راہگیر قتل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھینس کالونی میں دو گروہوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی ریلوے کالونی کے قریب 2 گروہوں میں فائرنگ کے واقعے میں راہگیر 25 سالہ عادل ولد ریاض ہلاک ہوگیا،فائرنگ کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرلاش کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کاکہنا ہےکہ فائرنگ چانڈیو اور سولنگیوں کے مابین جھگڑے کے دوران ہوئی ،واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے پولیس ملزمان کی تلاش میں چھاپے ماررہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید