• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی نارکوٹکس فورس کے 21 افسران کے بین الصوبائی تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) اینٹی نارکوٹکس فورس کے 21افسران کے فوری طور پر بین الصوبائی تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ تبادلہ شدہ افسران میں 14اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، تین ڈپٹی ڈائریکٹرز، دو انسپکٹرز اور دو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سردار محمد سبحان نے ملک بھر کے ریجنل ڈائریکٹرز کو خطوط ارسال کر دیے ہیں کہ مذکورہ افسران کے تبادلے ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں بھی کیے گئے ہیں اور افسران کو ہدایت کی جائے کہ وہ فوری طور پر اپنے نئے مقام تعیناتی پر جا کر چارج سنبھالیں۔

ملک بھر سے سے مزید